ہری پور:مشال خان قتل کیس کے ڈائریکٹر پراسیکیوشن مقدمہ سے دستبردار ہوگئے

ہری پور(نیوز ڈیسک)مشال خان قتل کیس کے ڈائریکٹر پراسیکیوشن مقدمہ سے دستبردار ہوگئے۔مشال قتل کیس میں ظفر عباس چار رکنی سرکاری ٹیم کی سربراہی کر رہے تھے۔ذرائع کے مطابق انہیں مشال خان قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے رشتہ داروں سے مبینہ دھمکیاں مل رہی تھیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈائریکٹر کی پراسیکیوشن ٹیم سے علیحدگی کی درخواست منظور کر لی ہے مشال خان قتل کیس کی دسویں سماعت آج سنٹرل جیل ہری پور کی ٹرائل کورٹ میں ہوگی جہاں دیگر گواہوں کے بیانات قلمبند کے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں