سکندر بشیر صاحب! آپ ہروقت ٹینشن میں کیوں رہتے ہیں؟،کبھی نارمل موڈمیں بھی رہا کریں،چیف جسٹس

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اور وکیل صفائی میں مکالمہ ہوا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے وکیل سکندر بشیر استفسار کیا کہ آپ ہروقت ٹینشن میں کیوں رہتے ہیں؟،کبھی نارمل موڈمیں بھی رہا کریں، مجھے دیکھیں،اس منصب پرآنے کے بعدکتنی تبدیلی لانی پڑی،میں 31 دسمبر2016 سے بہت تبدیل ہو چکا ہوں۔

اس پر جہانگیر ترین کے وکیل نے کہا کہ کوشش کرتاہوں مگرآپ کی عدالت میں ہرچیزکوآسان نہیں لے سکتا،دوران سماعت سکندر بشیر نے پینے کیلئے پانی بھی منگوایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں