نیویارک: (سٹی نیوز) آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا نے گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر انکشاف کیا کہ انہیں نہیں یاد کہ وہ آخری بار کب نہائی تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ٹویٹ میں لیڈی گاگا نے اس بات کا عتراف کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے منیجر نے ان سے سوال کیا کہ وہ آخری بار کب نہائی تھیں۔
لیڈی گاگا کے مطابق انہوں نے اپنے منیجر کو جواب دیا کہ انہیں یاد نہیں کہ آخری بار وہ کب نہائی تھیں۔ پاپ گلوکارہ نے اپنے منیجر سے ہونے والی ذاتی گفتگو کو ٹوئٹر پر شیئر کر دیا۔
#LG6
my assistant: when’s the last time you bathed
me: i don’t remember— Lady Gaga (@ladygaga) December 19, 2019