’’ سلمان خان سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کا شوہر بننے کو تیار تھے لیکن ۔ ۔ ۔‘‘ بالی ووڈ انڈسٹری سے پہلی مرتبہ ایسا انکشاف منظرعام پر کہ مداح بھی دنگ رہ گئے

ممبئی (ویب ڈیسک) سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘پدماوت’ میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، تاہم رپورٹس کے مطابق فلم کے لیے یہ اداکار پہلا انتخاب نہیں تھے بلکہ رانی پدمنی کے کردار کی پیشکش سب سے پہلے ایشوریا رائے بچن کو کی گئی تھی جبکہ علاؤ الدین خلجی کے کردار کے لیے سلمان خان پہلی پسند تھے۔

حیران کن طور پر ایشوریا اور سلمان نے ایک ساتھ کام کرنے کی پیشکش پر حامی بھرلی تھی، تاہم ایشوریا نے شرط عائد کی تھی کہ سلمان کے ساتھ ان کا کوئی منظر نہیں فلمایا جائے گا۔

دوسری جانب سلمان خان بھی ایشوریا رائے کے ساتھ کام کرنے کے لیے بالکل تیار تھے لیکن وہ علاؤ الدین خلجی کی بجائے ان کے شوہر مہاراجہ راول رتن سنگھ بننے کے خواہش مند تھے کیوں کہ وہ کردار کہانی کے مطابق ایشوریا کے بالکل ساتھ کا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ہدایت کار نے دونوں کی اس ‘انوکھی شرط’ کی وجہ سے کسی کو بھی فلم میں کاسٹ نہیں کیا بلکہ انہوں نے رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کو مرکزی کردار دے دیئے۔اور اب فلم میں دپیکا پڈوکون ’رانی پدمنی‘، شاہد کپور ان کے شوہر ‘راول رتن سنگھ’ اور رنویر سنگھ ’علاؤ الدین خلجی‘ کے کردار میں نظر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں