رشی کپور بھارتی میڈیا کی جانب سے سری دیوی کی لاش کو ”باڈی “کہنے پر برس پڑے ، ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

ممبئی (ویب ڈیسک )معروف بھارتی اداکار رشی کپور سری دیوی کی موت کے بعد ان کی لاش کو ”باڈی “کہنے پر میڈیا پر برس پڑے ہیں ۔
رشی کپور نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی ایک دم سے ”باڈی”کیسے بن گئی ہیں؟ سری دیوی کی باڈی کو رات کو ہی ممبئی منتقل کر دیا جائے گا۔اچانک سے آپ کی ساری شناخت ختم ہو جاتی ہے اور آپ محض ایک باڈی کہلاتے ہیں؟
واضح رہے کہ سری دیوی دبئی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے موجود ہیں اور اسی دوران ان کی موت واقع ہو گئی ، فرانزک رپورٹ کا کہناہے کہ ان کی موت پانی کے ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی جبکہ اس سے قبل افواہیں تھیں کی ان کی موقت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہو ئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں