اسلام آباد(ویب ڈسک)سپریم کورٹ آف پاکستان میں غیرمعیاری اسٹنٹس کیس کی سماعت کے دوران عدالتی حکم پربنائی گئی ڈاکٹرزکی کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے تورپورٹ خوشخبری ہے،3 لاکھ کاخرچ ایک لاکھ تک لانامعجزہ ہے،ڈاکٹرصاحب نے جوخوشخبری سنائی قوم اسکی قیمت ادانہیں کرسکتی۔
دوران سماعت ڈاکٹر اظہر کیانی نے عدالت کو بتایا کہ دل میں اسٹنٹ ڈالنے کاکل خرچ ایک لاکھ روپے ہوگا۔
جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرکیانی نے بہت سے لوگوں کی جان بچائی۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ کمیٹی کی تجاویزپرکسی کواعتراض ہے؟،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کمیٹی رپورٹ ڈریپ،صوبائی وزارت اطلاعات اور نیشنل ہیلتھ کوبھجوانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے 10روزمیں کمیٹی رپورٹ پررائے دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں