پی ایس ایل فائنل، میچ دیکھنے کے لیے آنیوالی چیف سلیکٹر انضام الحق کی فیملی کو روک لیا گیا اور پھر

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کا فائنل دیکھنے کے لیے آںیوالی چیف سلیکٹر کی فیملی کو راستے میں روک لیا گیا جس پر سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اہل خانہ اور احباب کی گاڑیوں کو روکنے پر شدید احتجاج کیا۔
پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کیلیے آنے والے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے اہل خانہ اور احباب کی گاڑیوں کو حسن اسکوائر پر روک لیا گیا اور آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد اسٹیڈیم میں موجود انضمام الحق نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اوراس عمل پر شدید احتجاج کیا،پھر روکے جانے والے افراد کو اسٹیڈیم کی جانب آنے کی اجازت ملی اور انضمام الحق کے اہل خانہ نے اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت میں بیٹھ کر فائنل دیکھا

اپنا تبصرہ بھیجیں