وسیم اکرم نے ننھے حسن اختر کے ساتھ اپنا وعدہ پورا کردیا ،استاد شاگرد کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ آپ کی بھی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

لاہور (ویب ڈیسک )سوشل میڈ یا پر ننھے حسن اختر نے اپنی باولنگ سے لوگوں کا دل جیتا تو وسیم اکرم بھی بچے کا ٹیلنٹ دیکھ کرد نگ رہ گئے اور فوری اس بچے کو ڈھونڈنے کی ہدایت کردی ۔میڈ یا حسن اختر کے گھر پہنچا تو 6سالہ بچے نے وسیم اکرم سے باولنگ سیکھنے کی فرمائش کردی جس پر سوئنگ کے سلطان نے بھی بچے کو باولنگ ٹپس دینے کا وعدہ کر لیا
وسیم اکرم نے حسن اختر کو باولنگ ٹپس دینے کا وعدہ پورا کردیا ،استاد شاگرد کی تصویر نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وسیم اکرم نے حسن اختر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم چھوٹے بچے کو باولنگ کی پٹس دے رہے ہیں ۔پاکستان کی شرٹ پہنے ہوئے حسن اختر بھی بہت غور کے ساتھ وسیم اکرم کی بات سن رہے ہیں ۔اس کے ساتھ ہی وسیم اکرم نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چیچہ وطنی کے ننھے حسن کے ساتھ معیاری وقت گزار کر بہت مزہ آیا۔ان کا کہنا تھا کہ حسن اختر ساڑھے چھ سال کی عمر میں نا قابل یقین ٹیلنٹ کا حامل ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں