وزیراعظم نے دیہاڑی دار طبقے کو بڑی خوشخبری سنا دی ،ریلیف پیکج تیار

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کے لیے ریلیف پیکیج تیار کر لیا ،ادھر وزیراعظم نے بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا جس میں معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو موجودہ معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی موجودگی پر اظہار اطمینان کیا۔کوروناوائرس کے پیش نظرعوام کے لیے ریلیف پیکج تیار کر لیا گیا ہے، 70لاکھ ڈیلی ویجز ملازمین کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے جب کہ وزیراعظم نے بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے، ایکسپورٹرز کیلئے بھی 200 ارب روپےکا ریلیف پیکج منظور کیا گیا ہے۔وزیراعظم کل تعمیراتی انڈسٹری کیلئے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کریں جس میں تعمیراتی انڈسٹری کے لئے بڑا ٹیکس ریلیف دیاجائےگا۔وزیراعظم عمران خان نے صورتحال پرمسلسل نظر رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں غریب اور پسے طبقے پر نظر رکھیں، ڈیلی ویجز ملازمین کوصورتحال سے نقصان نہیں ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں