سیاست سے تاحیات نا اہل ہونے کے بعد خواجہ آصف کو ’ حق حلال کی کمائی‘ کیلئے کیا پیشہ اختیار کرنا چاہیے؟ نا اہل کرانے والے عثمان ڈار نے ایسا مشورہ دے دیا کہ آپ کی بھی ہنسی نہیں رکے گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) خواجہ آصف نا اہلی کیس میں درخواست گزار عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو نا اہلی کے بعد نئے کاروبار کا مشورہ دے دیا۔
اسلا م آباد ہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کو مخاطب کرکے کہا ” خواجہ آصف ! شوکت خانم کے باہر جاو اور پھل فروٹ کی ریڑھی لگاو تمہیں حلال کی کمائی بھی ملے گی اور مریضوں کی دعائیں بھی ملیں گی“۔
” یاد رکھو! عوام اب خواجہ آصف کے سائے کو بھی۔۔۔ “ مریم نواز بھی میدان میں آگئیں، ایسی بات کہہ دی کہ پورا پاکستان حیران پریشان رہ گیا
خیال رہے کہ خواجہ آصف کی جانب سے شوکت خانم ہسپتال کو اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور وہ ہسپتال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور اس کے فنڈز میں خورد برد کے الزامات بھی لگاتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں