کراچی: رینجرز اور ایس آئی یو پولیس کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی: (سٹی نیوز) کراچی میں رینجرز اور سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث انتہائی مطلوب 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان وسیع اللہ، محمد فاضل اور محمد رضوان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزمان سے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کرلئے گئے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ ان کا تعلق ایم کیو ایم لندن کی ٹیم سے ہے، انہوں نے ایم کیو ایم لندن سے احکامات لے کر کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ ملیر، شاہ فیصل اور کورنگی کے علاقوں میں گیس سلنڈر کی دکان میں کریکر گرنیڈ کے حملوں کا منصوبہ بھی بنایا تھا تاکہ سلنڈروں کے پھٹنے سے بڑے دھماکے ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں