کورونا مثبت آنیوالے 10 کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ مکمل، حتمی سکواڈ کا اعلان کل ہو گا

لاہور: (سٹی نیوز) کورونا مثبت آنے والے دس کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کی ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی، میڈیکل ٹیم نے چار شہروں میں کھلاڑیوں کے گھروں میں جاکر سیمپل لیے۔ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ رپورٹس اور دورہ انگلینڈ کے لئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کل ہو گا۔

پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ میں کورونا پازیٹوآنے والے دس کھلاڑیوں کے آج دوبارہ ٹیسٹ ہوئے۔ کھلاڑیوں کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ ان کے اپنے اپنے شہروں میں کی گئی۔ حارث روف، حیدر علی اور شاداب خان کی ٹیسٹنگ راولپنڈی جبکہ محمد رضوان، فخر زمان اور عمران خان کی ٹیسٹنگ پشاور میں ہوگی۔

کرکٹر محمدحفیظ، وہاب ریاض اور مساجر ملنگ علی کے ٹیسٹ لاہور میں ہوئے۔ محمد حسنین اور کاشف بھٹی کی ٹیسٹگ کراچی میں ہوگی، مساجر ملنگ علی کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ لاہور میں ہو گا۔ تمام کھلاڑی اور مساجر ملنگ علی سیلف آئسو لیشن میں ہیں۔ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ رپورٹس اور دورہ انگلینڈ کے لئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں