چوہدری نثار کو منانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی وفاقی وزیر داخلہ سے ملنے پنجاب ہاوس چلے گئے

اسلام آباد (سٹی نیوز )حکومت کی جانب سے متعدد ناکامیوں کے باوجود تاحال چوہدری نثار کو منانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی وفاقی وزیر داخلہ سے ملنے پنجاب ہاوس چلے گئے ہیں
تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب خصوصی طیارے میں لاہور سے اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعظم ہاوس پہنچ کر مشاورت کی اور اس کے بعد وفاقی وزراء کے ہمراہ شہباز شریف پنجاب ہاوس پہنچے جہاں وزیر داخلہ چوہدری نثار موجود ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ وفد چوہدری نثار سے پریس کانفرنس نہ کرنے کی درخواست کرے گا۔واضح رہے کہ چوہدری نثار نے دو روز قبل اہم پریس کانفرنس کرنا تھی تاہم ان کی میڈ یا ٹاک سے کچھ دیر قبل لاہور میں دھماکہ ہو گیا جس کے بعد چوہدری نثار نے میڈ یا کے سامنے آکر اہم سیاسی معاملات پر بات کرنے سے انکار کردیا تھا اور انہوں نے ان معاملات پر گفتگو کو دو سے تین دن کے لیے ملتوی کردیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں