سینئر صحافی صالح ظافر نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ناراضگی کے باعث نہ تو پارٹی چھوڑیں گے اور نہ ہی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے

اسلام آباد (سٹی نیوز )سینئر صحافی صالح ظافر نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ناراضگی کے باعث نہ تو پارٹی چھوڑیں گے اور نہ ہی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے۔صالح ظافر نے کہا کہ جہاں تک چوہدری نثار کی ناراضگی کا تعلق ہے ،وہ نہ تو پارٹی چھوڑیں گے اور نہ ہی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے اور جہاں تک میری معلومات ہیں چوہدری نثار وزارت داخلہ سے بھی استعفیٰ نہیں دیں گے۔ان سے سوال کیا گیا کہ اگر وزیر اعظم نا اہل ہو ئے تو کیا شہباز شریف کو وزارت اعظمیٰ کے لیے لا یا جائے گا۔اس پرجواب دیتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ ن لیگ کا تعلق نواز شریف سے ہے ،ابھی تک اس پہلو پر ہی غور کیا گیا ہے ،ایسی کوئی بھی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جس طرح چاہیں گے اس طرح سے تبدیلیاں ہونگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں