’’میاں نواز شریف جانے دو ‘‘ میاں شہباز شریف کو آنے دو کے بینرز لگانے کے پیچھے خواجہ سعد رفیق سے ناراض لیگی کارکن نکلے

لاہور (سٹی نیوز) شہر میں ’’میاں نواز شریف جانے دو ‘‘ میاں شہباز شریف کو آنے دو کے بینرز لگانے کے پیچھے خواجہ سعد رفیق سے ناراض لیگی کارکن نکلے ، شاہدرہ اور اندرون شہر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کارکن جلد پریس کانفرنس کریں گے، موجودہ صورتحال میں میاں نواز شریف کو سخت آرام کی ضرورت ہے اور میاں شہباز شریف درد دل رکھنے والے بہترین وزیراعظم ثابت ہونگے.
شہر کے مختلف مقامات پر بینرز لگانے والے سلطان پورہ کے رہائشی حافظ طارق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے پرانا لگا ہے اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کا عہدیدار بھی رہا ہوں مگر خواجہ سعد رفیق کی جانب سے کارکنوں کو استعمال کرنے اور قائد میاں نواز شریف کو گمراہ کرتے ہوئے اس مقام پر لانے کے ذمہ دار ہیں تاہم وقت کی ضرورت ہے کہ میاں نواز شریف اب آرام کرتے ہوئے پارٹی کی قیادت کو سنبھالیں اور چند رو ز تک پریس کلب میں 100لیگی کارکنوں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس بھی کی جائے گی جس میں میاں شہباز شریف کو وزیراعظم کا عہدہ دینے کے حوالے سے پرزور اپیل کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف ہرگز نہیں ہم ان کے کارکن ہیں اور اس وقت انہیں آرام کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں