اس مرتبہ دنیائے کرکٹ کے کچھ ایسے جگمگاتے ستارے بھی ٹورنامنٹ میں اپنا جلوہ دکھاتے نظر آئیں گے جنہیں دیکھنے کیلئے ہر کوئی بے تاب ہوتا ہے

لاہور (سٹی نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور اس میں چھٹی ٹیم کی
اس سے بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس مرتبہ دنیائے کرکٹ کے کچھ ایسے جگمگاتے ستارے بھی ٹورنامنٹ میں اپنا جلوہ دکھاتے نظر آئیں گے جنہیں دیکھنے کیلئے ہر کوئی بے تاب ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 2 کی چیمپئن ٹیم پشاور زلمی کے مالکان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے جنوبی افریقہ کے اوپننگ بلے باز اور وکٹ کیپر کونیٹن ڈی کوک کیساتھ معاہدہ کر لیا ہے اور وہ اس ٹورنامنٹ میں اپنے جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے۔
پشا ور زلمی کے مالکان نے یہ دعویٰ تو کر دیا ہے تاہم ابھی اس سے متعلق باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا اور کہا جا رہا ہے کہ چونکہ ٹیم میں کسی بھی نئے کھلاڑی کی شمولیت کیلئے پہلے ڈرافٹنگ اور پھر کھلاڑی کو منتخب کرنے کا مرحلہ مکمل کرنا ہوتا ہے اس لئے ابھی انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ ڈرافٹنگ کے عمل کے دوران انہیں منتخب کر کے ہی اعلان کیا جائے۔
اس دعوے کے منظرعام پر آنے کے بعد پاکستانیوں کے جوش و خروش میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے اور بہت سے صارف ابھی سے ہی اس پر یقین کر رہے ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی نے اس سے قبل یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑی لاہور میں فائنل کھیلنے آئیں گے۔
اور پھر ایسا ہی ہوا تھا اور ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑی فائنل میچ کھیلنے لاہور آئے اور ناصرف ٹرافی جیتی بلکہ پاکستانیوں کے دل بھی ہمیشہ کیلئے فتح کر لئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں