شریف خاندان کے پانچ افراد اچانک پی آئی اے کی پرواز سے لندن کے لیے روانہ ہو گئے

لاہور(سٹی نیوز )شریف خاندان کے پانچ افراد اچانک پی آئی اے کی پرواز سے لندن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 757سے حمزہ شہباز کے بیو ی ،بچے ،بہن اور بھائی سلمان شہباز جبکہ اسحاق ڈار کی بہو اور نواز شریف کی چھوٹی بیٹی اسماء علی بھی لندن روانہ ہو گئی ہیں۔بتا یا جا رہا ہے کہ شریف خاندان عید الاضحی لندن میں ہی منائے گا۔واضح رہے کہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وہ علاج کے سلسلے میں لندن میں ہی قیام پذیر ہیں اور حمزہ شہباز بھی لندن میں موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کو ملنے کے لیے نو از شریف اور مریم نواز بھی جلد لندن کے لیے روانہ ہو نگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں