خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کا ایک اور مریض دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

پشاور (سٹی نیوز) خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کا ایک اور مریض دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
خیبر ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں اب تک 557 ڈینگی سے متاثرہ مریض لائے گئے جن میں سے 247 اب بھی زیر علاج ہیں۔ ہسپتال میں بعض ڈاکٹروں میں بھی ڈینگی کی تشخیص ہوئی جبکہ ایک نرس بھی اس جان لیوا مرض میں مبتلا ہوگئی ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ ڈینگی کے ایک مریض کو چارسدہ سے پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کیلئے لایا گیا تھا جو دم توڑ گیا، جس کے بعد ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں