ایران نے پاکستان کیخلاف امریکی حکمت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ممالک میں مداخلت کی پالیسی بند کردے ایران نے پاکستان کیخلاف امریکی حکمت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ممالک میں مداخلت کی پالیسی بند کردے

تہران(ویب ڈیسک)ایران نے پاکستان کیخلاف امریکی حکمت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ممالک میں مداخلت کی پالیسی بند کردے ،تہران میں وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکہ علاقائی ممالک کے معاملات میں مداخلت بند کرکے ان کے فیصلے خود کرنے کا سلسلہ ختم کردے ،امریکہ خطے خصوصاً افغانستان میں اپنی غلط اور بے وقت پالیسیوں کے نتائج پر دوسرے ملکوں کو موردالزام ٹھہرارہا ہے۔امریکہ کی مفاد پر مبنی حکمت عملیوں اور غلط مداخلت کے نتیجے میں کچھ حاصل نہیں ہوا بلکہ خطے میں خلفشار بڑھا اور دہشتگردی اور انتہا پسندی کو فروغ ملا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں