ایبٹ آباد آپریشن کے مرکزی کر دار شکیل آفریدی کو ساہیوال جیل منتقل کر دیا گیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک )گزشتہ رات راولپنڈی جیل میں پراسرار سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جس کے بعد خبر سامنے آ رہی ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن کے مرکزی کردار شکیل آفریدی کو اڈیالہ جیل سے ساہیوال جیل منتقل کر دیا گیاہے ۔
کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو انتہائی سخت سیکورٹی میں آج صبح ساہیوال جیل منتقل کیا گیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی پر امریکی سی آئی اے کی معاونت،اسامہ بن لادن کی مخبری کا الزام ہے اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کو عدالت نے 33 سال قید کی سزادی سنا رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں