”ہم تحریک انصاف کی اس کام میں مدد کیلئے تیار ہیں “ ن لیگ نے ایسی پیشکش کر دی کہ سن کر عمران خان کیلئے مسترد کرنا مشکل ہو جائے گا

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ کی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کو پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ سرکاری ٹی وی کے مزید دو نئے چینلز متعارف کروانے میں حکومت کی مدد کیلئے تیار ہیں ۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم نے پی ٹی وی کے مزید دو چینلز لانچ کرنے کا فیصلہ کیاہے ، جن میں سے ایک سپورٹس چینل ہو گا جو کہ کرکٹ کے علاوہ باقی تمام کھیل دکھائے گا جبکہ پی ٹی وی سپورٹس کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے پی ٹی وی کرکٹ بنانے کافیصلہ کیا گیاہے ۔اس کے علاوہ دوسرا چینل سولہ سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے لا یا جارہاہے جو کہ ان کے خصوصی پروگرامز چلائے گا ۔ہر قسم کی تجاویز کو خوش آمدید کہا جائے گا ۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں