آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم کا 5 واں نمبر برقرار

لاہور: (سٹی نیوز) آئی سی سی نے نئی پلئیرز ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کے بابر اعظم کا ٹیسٹ پلئیرزمیں 5واں نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور بھارت کے ویرات کوہلی بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں پاکستان کا صرف ایک بیٹسمین شامل ہے، کپتان اظہر علی رینکنگ میں 23 ویں نمبر پر آ گئے۔ اسد شفیق 26 ویں اور شان مسعود 29 ویں نمبر پر چلے گئے۔

بالرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر برقرار ہیں، انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈا دوسرے اور نیل ویگنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ ٹین بالروں میں پاکستان کا کوئی بالر شامل نہیں۔ پاکستان کے محمد عباس 13 ویں نمبر پر چلے گئے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ٹاپ ٹین بولروں میں شامل ہیں اور رینکنگ میں آٹھواں نمبر ہے۔ آل راونڈرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں جیسن ہولڈر پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں