فیصل آباد: ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون کی ہلاکت پر مشتعل افراد کا ہسپتال پر دھاوا

فیصل آباد: (سٹی نیوز) فیصل آباد میں جڑانوالہ روڈ پر نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون کی ہلاکت پر مشتعل افراد نے ہسپتال پر دھاوا بول دیا۔ مشتعل افراد نے ہسپتال میں شیشے، دروازے، کھڑکیاں، کرسیاں سب کچھ توڑ دیا۔

فیصل آباد میں تھانہ صدر کے علاقہ میں واقع نجی ہسپتال میں زیر علاج کلثوم بی بی نامی مریضہ ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہوئی جس کے بعد خاتون کے بیٹے نے ہسپتال میں ہنگامہ آرائی شروع کردی جبکہ ڈاکٹرز کے ساتھ تلخ کلامی پر درجنوں مشتعل افراد نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ ہسپتال میں استقبالیہ اور کمروں کے شیشے، دروازے، کھڑکیاں اور دیگر سامان توڑ پھوڑ دیا۔ مشتعل افراد کے ہسپتال پر حملے سے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملہ ہسپتال سے بھاگ گیا۔

پولیس کے پہنچنے پر مشتعل افراد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے ہسپتال انتظامیہ کی درخواست پر کاروائی شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں