اداکارہ سلمیٰ ظفر مردوں کی دوسری شادی کی حامی

لاہور: (سٹی نیوز) اداکارہ سلمیٰ ظفر مردوں کی دوسری شادی کی حامی نکلیں جبکہ ان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ حق اور سچ بات کرتی ہوں اسی وجہ سے تنازعات کی زد میں رہتی ہوں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں سلمیٰ ظفر نے کہا کہ جب خدا کی ذات نے مردوں کو چار شادیوں کو اجازت دی ہے تو ہم کون ہوتی ہیں جو روک سکیں، خدا کے قانون کے پیچھے کوئی نہ کوئی حکمت ہوتی ہے اور میں مردوں کی دوسری شادی کے حق میں ہوں لیکن اس میں انصاف ہونا چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے لیجنڈ اداکار معین اختراورعمر شریف کے ساتھ کام کیا ہے جس پر انہیں فخر ہے کہ ان کو ایسے عظیم شخصیات کام کرنے کا موقع ملا۔ سلمیٰ ظفر نے کہا کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ شعر و شاعری سے بھی لگاؤ ہے اور میں عشقیہ نہیں بلکہ دعائیہ شعر کہتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں