وہ بھارتی شخص جو روزانہ 500 کروڑ روپے کماتا ہے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے اورمکیش امبانی مسلسل ساتویں سال بھی ملک کے امیر ترین قرار پائے ہیں، جو روزانہ 300کروڑ بھارتی روپے(تقریباً 5ارب 11کروڑ روپے) روزانہ کما رہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مکیش امبانی اس وقت 371ہزار کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ مکیش امبانی کی دولت کا فہرست میں شامل دیگر افراد سے فرق اتنا زیادہ ہے کہ ان کی دولت دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والے افراد کی مجموعی دولت سے زیادہ ہے۔

فہرست میں ایس پی ہندواجہ اینڈ فیملی دوسرے نمبر پر 159 ہزار کروڑ بھارتی روپے مالیت کے اثاثوں کی مالک ہے۔ان کے بعدباقی آٹھ نمبروں پر بالترتیب ایل این متل اینڈ فیملی 114.5ہزار کروڑ، عظیم پریم جی96.1 ہزار کروڑ، دلیپ شنگھوی 89.7 ہزار کروڑ، اودے کوتک 78.6ہزار کروڑ، سائرس ایس پونے والا73 ہزار کروڑ، گوتم ادانی اینڈ فیملی71 ہزار کروڑ، سائرس پیلونجی مستری69.4 ہزار کروڑ اور شاپورجی پیلونجی مستری 69.4 ہزار کروڑ کے مالک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں