دبئی:قومی کرکٹ ٹیم اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

دبئی (سٹی نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔16 رکنی پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، بابراعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، عمر امین، عامر یامین، فہیم اشرف، عماد وسیم، رومان رئیس، محمد عامر، حسن علی، محمد نواز، شاداب خان اور عثمان شنواری شامل ہیں۔ پاک سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 27 اور تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں