اسلام آباد:کیاسارے قوانین نوازشریف کےلئے ہیں؟،ناانصافی ہو گی تو سوالات تواٹھیں گے،مریم نواز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ کیاسارے قوانین نوازشریف کےلئے ہیں؟،ناانصافی ہو گی تو سوالات تواٹھیں گے ،احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ قانون کی جلدبازیاں صرف شریف خاندان کیلئے ہے جبکہ کم درد کاجھوٹا بہانہ کرنے والے کوراستہ دیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ کم درد کا بہانہ کرکے چھپ جانا وی آئی پی احتساب ہے ،کسی منصف میں جرات ہے تو کمردرد کا بہانہ بنانے والوں کو بھی گرفتار کرکے لایا جائے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ والدہ کینسر میں مبتلا ہیں پھر بھی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں،تمام فیصلے عجلت میں کئے جا رہے ہیں فیئر ٹرائل کا موقع نہیں دیا جا رہا ،ہم غیر متعلقہ سوالات کے جوابات بھی دے رہے ہیں،ناانصافی کی باتیں کریں تو توہین عدالت کا کہاجاتا ہے ،ملک میں ایسا وقت چل رہا ہے کہ جمہوریت پر بات کرنے کوغداری کا کہا جاتا ہے ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاریوں کو وارنٹ گرفتاریوں کے باوجود گرفتار نہیں کیا گیا ،ان کا کہنا تھاکہ سنا ہے لندن جانے والی نیب کی ٹیم کو کچھ نہیں ملا اورنوازشریف کیخلاف کچھ نہیں ملا اور ملے گا بھی کچھ نہیں،مریم نواز نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہاں ثبوت ڈھونڈے نہیں جا رہے بلکہ پیدا کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا کوئی میڈیا سیل نہیں ہے یہ صرف پروپیگنڈاکیا جا رہا ہے ،جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو میڈیا کے معاملات دیکھتی تھی،انہوں نے کہا کہ اختلافات کی باتیں میڈیا پر چل رہی ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں