ملتان:شاہ محمود قریشی اور ان کے بھائی مرید حسین قریشی کی لڑائی میں ’ بے زبان‘ مرید رگڑا گیا

ملتان (سٹی نیوز) شاہ محمود قریشی اور ان کے بھائی مرید حسین قریشی کی لڑائی میں ’ بے زبان‘ مرید رگڑا گیا، مزار کو پہلے غسل دینے کے چکر میں مرید قریشی نے مریدِ خاص کو ہی دھو ڈالا۔
بہاؤالدین زکریا ملتانیؒ کی گدی کے معاملے پر شاہ محمود قریشی اور ان کے بھائی مرید حسین قریشی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ آج (جمعرات کو) عرس کے موقع پر گدی نشین شاہ محمود قریشی نے مزار کو غسل دینا تھا تاہم ان کے بھائی مرید حسین قریشی پہلے ہی مزار پر پہنچ گئے اور مزار کو غسل دینے کی کوشش کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود مرید خاص سے غسل کا سامان مانگا تو اس نے سامان کی فراہمی سے انکار کردیا جس پر مرید قریشی طیش میں آگئے اور اپنے بھائی کے مرید کو تھپڑ دے مارا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں