لندن:پاکستانی میڈیا نے لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے مبینہ گھر ڈھونڈ نکالے

لندن (ویب ڈیسک) پاکستانی میڈیا نے لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے مبینہ گھر ڈھونڈ نکالے ، ان کی مالیت کم وبیش 7ملین پاؤنڈز (تقریباً 98 کروڑ روپے ) اور 12ایکڑ پر مشتمل ہے ، جہانگیر خان ترین کا مبینہ گھر لندن کے امیر ترین افراد کے گھروں کے درمیان ہے ۔

جہانگیر خان ترین کی ملکیت اس جائیداد کی مالیت کم وبیش7بلین پاؤنڈ ز ہے جبکہ یہ جائیداد لندن سے باہر نیوبری کے علاقے میں موجود ہے، ہائیڈ ہاوس نامی جائیداد جہانگیر ترین کے بیٹوں کی ملکیت ہے جبکہ اس فارم ہاؤس میں گھوڑوں کے اصطبل ہونے کا بھی موجود ہیں اور اس فارم ہاؤس کو سیرگاہ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ 2011ءمیں اس پلاٹ کو حاصل کیا گیا جبکہ 2012ءمیں اس پراپرٹی کو گرا کر دوبارہ بنا دیا گیا تھا، اس کے 2بڑے گیٹ ہیں، اس میں گھوڑوں کا اصطبل بھی ہے اور یہاں گھوڑے بھی موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں