سڈنی :ساحل سمندر پر بادبانی کشتیوں کی ریس کا انعقاد، تماشائی پرجوش

کینبرا: (سٹی نیوز) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل سمندر پر بادبانی کشتیوں کی ریس کا انعقاد ہوا، ہواؤں اور پانی کا رخ بدلنے کی ہمت اور جیت کے جذبے نے ایونٹ کو دلچسپ بنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیلگوں پانی پر بادبانی کشتیوں کا زبردست مقابلہ ہوا جس میں 2 درجن کشتیوں نے حصہ لیا، ہواؤں کا اور پانی کے بہاؤ کے مخالف چلتے ہوئے منزل تک پہنچنے کے جذبے نے تماشائیوں کو بھی پرجوش کر دیا، ماہر سیلرز کے ایکشن بھی کمال جوشیلے تھے۔

خوبصورت منظر نامے نے بھی شائقین کو محظوظ کیا، کرسمس کے موسم میں سانتا کلاز کی انٹری بھی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ٹیم کمانچے کی مقررہ فاصلہ سب سے پہلے طے کر کے برتری سڈنی کے ساحل سمندر پر بادبانی کشتیوں کی ریس کا انعقاد ہوا، ہواؤں اور پانی کا رخ بدلنے کی ہمت اور جیت کے جذبے نے ایونٹ کو دلچسپ بنا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں