کیا پلاسٹک سرجری سری دیوی کی موت کی وجہ بنی ؟سوشل میڈ یا پر ہنگامے کے بعد حقیقت سامنے آگئی

ممبئی (ویب ڈیسک )معروف بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی دبئی کے ہوٹل میں پراسرار موت پر جہاں ایک طرف پورے بالی ووڈ میں سوگ کا سماں ہے وہاں ہی اداکارہ کے مدا ح اس موت کی وجہ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں جس پر کچھ لوگوں نے سوشل میڈ یا پر سری دیوی کی موت کی وجہ پلاسٹک سرجری قرار دے دی ۔اس سے پہلے سری دیوی کی موت کی خبر دیتے ہوئے بھارتی میڈ یا نے دل کے دورے کو وجہ قرار دیا ،پھر سوشل میڈ یا پر پلاسٹک سرجری کو موت کی وجہ بتا یا گیا ،ان کا کہنا تھا کہ سری دیوی کو 54سال کی عمر میں بھی اپنا وزن کم کرنے کا شوق تھا ۔سوشل میڈ یا پر سری دی کی موت کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو جواب دیتے ہوئے بالی ووڈ کی ڈائریکٹر ایکتا کپور نے کہا ”شیطانوں !ایس بات کو سمجھوکہ بھارت میں ایک فیصد لوگ دل کی بیماری اور سرجری کے بغیر ہی ہار ٹ اٹیک سے مرجاتے ہیں ،یہ مقدر کی بات ہے ،جس طرح برے لوگ جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ،ایسا کچھ نہیں ہے “۔

اپنا تبصرہ بھیجیں