اسلام آباد (ویب ڈیسک )سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سابق جنرل راحیل شریف سے متعلق سوال پر جواب نہ دیا ۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے نواز شریف سے سوال پوچھا کہ کیا پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کے لیے راحیل شریف نے آپ سے کہا تھا ؟اس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ فی الحال ان باتوں کا وقت نہیں ہے ۔ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کی کوئی خفیہ ڈیل چل رہی ہے ،اس پر جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سگنل کا انتظار نہیں ہے اور نہ ہی میں کسی سے سگنل لینے والا آدمی ہوں ،ساتھ بیٹھنے کی بات جمہوریت اور قانون سے متعلق تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم امپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے والوں میں سے نہیں ہیں ،ووٹ امپائر کی انگلی سے نہیں بلکہ عوام کے انگوٹھے سے ملنے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے اثاثوں کی بات ہو رہی ہے ،میں نے کونسے سرکاری پیسوں سے اثاثے بنائے ہیں ،لوگوں پر باقاعدہ کرپشن کا الزام ہے ،چیلنج کرتا ہوں مجھ پر کوئی بھی کرپشن ثابت کر کے دکھائے ۔
کمرشل اشتہارات
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments