”آپ نے چوہدری نثار کو پارٹی سے نکال دیا ؟“احتساب عدالت کے باہر صحافی کے سوال پر نواز شریف نے ایسا جواب دے دیا کہ چوہدری نثار کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب مخصوص نتائج حاصل کرنے کے لیے پرویز مشرف نے بنا یا تھا ،نیب آمر کا بنا یا ہوا کالا قانون ہے جو سیاستدانوں کی وفاداریاں بدلنے کے لیے بنا یا گیا تھا ۔
صحافی نے ان سے سوال کیا کہ چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن سے نکال دیا گیا ہے ؟،اس پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ مشرق سے مغرب کی طرف جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج کل وزیر اعظم کے نامزد سفیر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی باتیں ہو رہی ہیں ،خدشہ ہے جیسے ماضی میں نیب کو استعمال کیا گیا ،اسی طرح دوبارہ ہمارے خلاف نیب کا استعمال کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں