”محمد آصف پھر پکڑے گئے“ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد آصف سے متعلق افسوسناک خبر آ گئی، جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

لاہور (ویب ڈیسک) سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ باولر محمد آصف نے اپنی سزا تو پوری کر لی مگر ان کے ستارے اب بھی گردش میں ہیں کیونکہ نا تو وہ قومی ٹیم میں دوبارہ شامل ہو سکے اور نہ ہی کسی اور ملک میں کھیلنے کے قابل رہے ہیں کہ جہاں بھی جائیں ’پکڑے‘ جاتے ہیں۔
محمد آصف گزشتہ دنوں ٹیپ بال ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے دبئی گئے تو امیگریشن حکام نے انہیں حراست میں لے لیا اور چند گھنٹے ’قید‘ رکھنے کے بعد ڈی پورٹ کر دیا اور یوں وہ ٹیپ بال ٹورنامنٹ بھی نا کھیل پائے۔ محمد آصف 10 سال قبل آخری مرتبہ دبئی گئے تھے تو ان کی جیب سے منشیات برآمد ہونے پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔
اس کیس کی وجہ سے انہوں نے 10 سالوں میں متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے سے گریز کیا لیکن 10 سال بعد بھی یہ ”کارنامہ“ ان کے آڑے آ گیا اور انہیں دبئی ائیرپورٹ سے ہی واپس بھیج دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں