حسن علی اپنے ‘روٹی گروپ’ کے پھر اکٹھا ہونے پر خوش

لاہور: (سٹی نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی اپنے ‘روٹی گروپ’ کے ایک مرتبہ پھر اکٹھے ہونے پر خوش ہیں۔
خیال رہے کہ 2018 میں دورہ نیوزی لینڈ کے دوران فخر زمان، شاداب خان، حسن علی، محمد نواز، آصف علی فارغ اوقات میں مل کر ایک ساتھ کھانے پینے اور حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے ایک ساتھ نکلتے تھے۔
شاداب خان کا بتانا ہے کہ ہم نے اپنے اس گروپ کو روٹی گروپ کا نام دے رکھا ہے۔ حسن علی اور شاداب خان آئے دن اپنے اس گروپ کو یاد کرتے ہیں تاہم اب دورہ نیوزی لینڈ اور زمبابوے کیلئے ملک سے روانگی سے قبل تصویر شیئر کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ ہمارا روٹی گروپ ایک مرتبہ پھر اکٹھا ہوگیا ہے۔
حسن علی نے کہا کہ ‘ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اپنے ٹویٹ میں حسن علی نے ہیش ٹیگ روٹی گروپ کا استعمال بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں