29 جون سے کرتارپور راہداری کھولنے کیلئے تیار ہیں: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: (سٹی نیوز) سکھ کمیونٹی کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سہولت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان نے 29 جون سے کرتارپور راہداری کھولنے کا عندیہ دے دیا۔

شاہ محمودقریشی کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ دنیا بھر میں عبادت گاہیں کھولی جا رہی ہیں، 29 جون سے کرتارپور راہداری کھولنے کیلئے تیار ہیں، وزیر خارجہ کے مطابق کوریڈور کھولنے کا فیصلہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں