ڈی جی رینجرزکی زیر صدارت رینجرزہیڈکوارٹرمیں اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پولیس میں ملوث ملزمان کی اطلاع دینے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا

کراچی (سٹی نیوز)ڈی جی رینجرزکی زیر صدارت رینجرزہیڈکوارٹرمیں اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پولیس میں ملوث ملزمان کی اطلاع دینے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی میں آئے روز پولیس کو ٹارگٹ کرنے کے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز کی صدارت اجلاس منعقد کیا گیا ، اجلاس میں آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگرافسران نے شرکت کی جبکہ اس دوران شہر میں امن و امان کی صورتحال اورسیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ قانون نافذکرنیوالے اداروں کے درمیان روابط کوبہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال،لا انفورسمنٹ ایجنسیزکے جوائنٹ آپریشنزکیلئے مربوط حکمت عملی بنانیکافیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں جاری پولیس کلنگ میں ملوث ملزمان کی اطلاع دینے والے کانام صیغہ رازمیں رکھاجائیگا اور اس کے ساتھ ساتھ اسے ایک کروڑ روپے کے انعام سے بھی نوازا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں