امریکی صدر ٹرمپ نے خواجہ سراؤں کو فوج میں نوکریاں دینے پر پابندی لگا دی

واشنگٹن (سٹی نیوز ) امریکی صدر ٹرمپ نے خواجہ سراؤں کو فوج میں نوکریاں دینے پر پابندی لگا دی۔
ٹرمپ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ سرا فوج میں کسی بھی حیثیت میں کام نہیں کر سکتے کیونکہ اس سے بہت زیادہ رقم ،میڈیکل کے اخراجات اور دیگر مسائل پیدا ہوں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنرلز اور فوجی ماہرین کے ساتھ رابطہ کرنے پر مجھے یہ مشورہ دیا گیا کہ امریکی حکومت خواجہ سراؤں کو کسی بھی حیثیت میں امریکی فوج میں اجازت نہیں دے گی۔’’ ہماری فوج نے اہم اور بڑی کامیابیوں پر توجہ مرکوز رکھنی ہوتی ہے اور اس پر بڑے طبی اخراجات اور مسائل کا بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا جو خواجہ سراؤں کی ضرورتیں ہوتی ہیں‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں