ٹک ٹاکر جنت مرزا کو بلیک میل کرنیوالا شخص گرفتار

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کو بلیک میل کرنے والے فیصل آباد کے شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسفند یار نامی شخص نے جنت مرزا اور ان کی بہن کی ایڈٹ کی گئی تصاویر اور نامناسب ویڈیوز آن لائن شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ جنت اور ان کی بہن کی ہیں۔

ایف آئی اے نے ملزم کو دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ لاہور سے گرفتار کیا، جنت مرزا نے اس حوالے سے سائبر کرائم ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا تھا۔بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے ملزم اسفند یار نے نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ جنت مرزا کی بہن سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن انکار پر دونوں بہنوں کو آن لائن ہراساں کرنا شروع کیا۔

اپنے فعل پر شرمندگی کا اظہار کرنے والے ملزم نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا میں ایک آخری موقع چاہتا ہوں ۔ ملزم نے وعدہ کیا کہ وہ دوبارہ ایسا نہیں کرے گا۔ ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب جنت مرزا کا کہنا ہے کہ تمام مشہور ٹک ٹاکرز کو بلیک میلنگ کا سامنا ہے، میرے فالورز سب سے زیادہ ہیں، اس لیے شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے تصاویر ايڈٹ کی گئیں، ایڈٹ شدہ ویڈیوز اور تصاویر پھیلانے والوں کو نہیں چھوڑوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں