کرپشن قوانین کا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: (سٹی نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرپشن قوانین کا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، قانون سازی ایک مسلمہ عمل ہے، ایف اے ٹی ایف، قومی سلامتی، نیب قوانین کے مسودے اپوزیشن کو بھجوا دیئے، ملک بے دردی سے لوٹنے والوں کا احتساب ضروری ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بعض قوانین پر ہمارا اور اپوزیشن کا مؤقف مختلف ہے، اپوزیشن و حکومتی نکتہ نظر میں فرق ختم کرنے کیلئے کمیٹی بنائی ہے، 24 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا ایک اجلاس ہوچکا، دوسرا عنقریب ہوگا، بہتر قانون سازی کے ذریعے کرپشن کی بیخ کنی چاہتے ہیں، کرپشن کے نام پر کسی کی عزت نہ اچھالی جائے، کرپشن قوانین کا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں