انٹرا اسکواڈ کا تیسرا روز، پی سی بی گرینز نے تین وکٹ پر 113 رنز بنا لیے

ڈربی شائر: (سٹی نیوز) ڈربی شائر میں انٹرا اسکواڈ کا تیسرا روز، پی سی بی گرینز نے تین وکٹ پر ایک سو تیرہ رنز بنا لیے۔ نسیم شاہ چار، شاہین آفریدی تین شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں، ڈربی شائر میں دوسرے پریکٹس میچ کے تیسرے روز پی سی بی گرینز نے اڑتالیس اوور میں تین وکٹ پر ایک سو تینتیس رنز بنا لیے۔ کپتان بابر اعظم پچیس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، شان مسعود نے انچاس رنز کا اوپننگ سٹینڈ دیا۔

اس سے پہلے وائٹس نے ایک سو اٹھانوے رنز جوڑے۔ امام الحق اکتالیس، فواد عالم تینتالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پیس بیٹری کا کمال نظر آیا، نسیم شاہ چار اور شاہین آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز پانچ اگست سے ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں