زرداری شہباز کی ائیرپورٹ پر ملاقات، صدارتی امیدوار پر گفتگو ہوئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے مابین بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر مختصر ملاقات ہوئی جس میں اپوزیشن کے صدارتی امیدوار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات انتہائی خفیہ رکھنے کیلئے مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف خواجہ آصف کے ہمراہ ساڑھے آٹھ بجے کے قریب بے نظیر بھٹو ائیرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر پہنچے جہاں کراچی سے آنے والے سابق صدر آصف علی زرداری کے طیارے نے لینڈ کرنا تھا۔ طیارے کی لینڈنگ کے بعد سابق صدرلاﺅنج پہنچے جہاں ان کی اور میاں شہباز شریف کے مابین مختصر ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے بعد آصف علی زرداری اپنے ہمراہ آئے ہوئے آٹھ افرادکے ساتھ سخت سکیورٹی میں اسلاما اباد روانہ ہوگئے جبکہ میاں شہباز شریف کے بارے میں اخباری ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے رات ساڑھے نو بجے اسی اولڈ ٹرمینل سے لاہور روانہ ہونا تھا، فیملی کے دیگر افراد جن میں حمزہ شہباز، سلمان شہباز و دیگر کے ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں