مچھ:بلوچستان میں ایک ہی دن میں دوسرا دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی

مچھ (نیوزڈیسک )بلوچستان میں ایک ہی دن میں دوسرا دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوئے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بولان کے علاقے میں مچھ ریلوے ٹریک کے قریب دہشت گردوں نے اس وقت دھماکہ کردیا جب وہاں سے اکبر بگٹی ایکسپریس گزر رہی تھی جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہو گئے جبکہ ریل گاڑی کی ایک بوگی کو بھی جزوی نقصان پہنچا ۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔اس سے قبل آج صبح ہرنائی میں بم دھماکے کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے ر ہنما اور ان کا بھائی بھی شہید ہو گئے تھے ۔ڈپٹی کمشنر عبدلاسلام اچکزئی کے مطابق بارودی مواد گاڑی کے اندر ہی نصب کیا گیا تھا اور دونوں بھائی جیسے ہی تحصیل ہرنائی کے علاقے شاہ رگ میں پہنچے تو گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی۔ دونوں بھائی تاج لالہ سٹیڈیم میں پارٹی کی طرف سے منعقد کی گئی ریلی میں شرکت کے لیے پشین جارہے تھے ، پولیس نے علاقے کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں