واشنگٹن:سابق امریکی صدر جارج بش سینئر نے جنسی ہراساں کرنے پر ہالی ووڈ اداکارہ ہیدرلینڈسے معافی مانگ لی

واشنگٹن(ویب ڈیسک)سابق امریکی صدر جارج بش سینئر نے جنسی ہراساں کرنے پر ہالی ووڈ اداکارہ سے معافی مانگ لی۔امریکی میڈیا کے مطابق معروف امریکی اداکارہ ہیدرلینڈ کی جانب سے سابق امریکی صدر پر لگائے گئے جنسی ہراساں کرنے کے الزام پر پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کرلی ہے۔ 34سالہ اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ جارج بش سینئر نے 2014میں ایک تقریب کے دوران غلط انداز سے میری کمر کو چھونے کی کوشش کی اور اپنی طرف کھینچا، اس دوران انہوں نے بے ہودہ لطیفہ بھی سنایا۔اس وقت ہوا جب ان کی اہلیہ باربرا بھی ساتھ تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں