نئی دہلی:غلطی سے پاکستانی سرحد پار کرنے والے بھارتی فوجی کو 3 ماہ قید

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی فوجی عدالت نے غلطی سے سرحد کراس کرنے والے اپنے ایک فوجی کو جرم ثابت ہونے پر تین ماہ قید کی سزا سنادی۔
بھارتی میڈیا نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئےکہا ہے کہ آرمی کورٹ نے چند وبابولال چوہان کو گزشتہ سال بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقے میں مبینہ سرجیکل سٹرائیک کے دوران غلطی سے سرحد کراس کرجانے کے جرم میں تین ماہ کی قید کی سزا سنائی ہے۔ چندو بابو لال چوہان گزشتہ سال غلطی سے سرحد کراس کرکے پاکستانی علاقے میں داخل ہوا تھا جسے پاک فوج نے گرفتار کرکے بعدازاں جنوری میں بھارتی حکام کے حوالے کردیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ چندو لال کو سنائی گئی سزا کی باضابطہ منظوری متعلقہ اتھارٹی سے حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپاہی بابو لال چوہان کو جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے مجرم قرار دیا گیا تھا جبکہ چوہان اپنی اس سزا کے خلاف اپیل بھی کرسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں