نریندر مودی بے گناہوں کا قاتل، کشمیر کے سبزہ زاروں کو خون آلود کر دیا: گورنر پنجاب

لاہور: (سٹی نیوز) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بے گناہوں کا قاتل ہے، خطہ کشمیر کے سبزہ زاروں کو مودی نےخون آلود کر دیا ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی گجرات کے مسلمانوں کا قتل عام کا مجرم بھی مودی ہے۔ بنگلہ دیشی عوام بھی مظاہروں میں مودی کا چہرہ بے نقاب کر رہے ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ امت مسلمہ کو کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے لیے آواز بلند کر نا ہوگی، کشمیر میں ہونیوالے مظالم سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی شک نہیں بھارت دہشت گردوں کا سب سے بڑا سہولت کار ہے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ چٹان جیسی مضبوطی سے کھڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں