وزیراعظم عمران خان کے دوبارہ آفس سنبھالتے ہی کابینہ میں ردوبدل متوقع

اسلام آباد: (سٹی نیوز) وزیراعظم عمران خان نےکابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دوبارہ آفس سنبھالتے ہی کابینہ میں تبدیلیاں کریں گے۔ وزیراعظم کارکردگی کی بنیاد پر کابینہ میں رد بدل کریں گے۔بعض وزرا کو دوبارہ قلمدان سونپے جائیں گے۔کابینہ میں تبدیلیاں آئندہ ہفتے متوقع ہیں۔
سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر فیصل واوڈا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عثمان ڈار کی کابینہ میں واپسی ہو گی جبکہ مشیروں میں رد و بدل پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کوبھی نمائندگی دینے پر مشاورت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں