امریکہ نے نیویارک میں موجود پاکستان کے حبیب بینک کو630ملین ڈالر (تقریباً63ارب روپے)جرمانہ کردیا

اسلام آباد(سٹی نیوز)امریکہ نے نیویارک میں موجود پاکستان کے حبیب بینک کو630ملین ڈالر (تقریباً63ارب روپے)جرمانہ کردیاجس کی تصدیق ایچ بی ایل انتظامیہ نے بھی کردی۔
تفصیلات کے مطابق حبیب بینک لمیٹڈ کو نیویارک سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فائنانشیل سروسز نے لائسنس جاری کیا تھا لیکن اب اسے تسلیم کرنے کی بجائے چھ کروڑ انتیس لاکھ ڈالر جرمانے کا نوٹس بھجوادیاجسے ایچ بی ایل نے شیڈول ایڈمنسٹریٹو سماعت کے دوران چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔نوٹس موصول ہونے کے بعد انتظامیہ نے نیویارک میں موجود اس برانچ میں آپریشن سروس بند کردی ہے تاہم متعلقہ ڈیپارٹمنٹ نے ایچ بی ایل انتظامیہ کو سروسز جاری رکھنے کے لیے درخواست دینے کی اجازت دیدی ہے اور اس ضمن میں جلد قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔
کمپنی سیکریٹری نوشین احمد نے کہاکہ جرمانے کا نوٹس حقائق اور قانون کی خلاف ورزی ہے، اسے امریکی عدالت میں بھی چیلنج کریں گے۔
امریکہ کے اس فیصلے کو غیرمنصفانہ قراردیتے ہوئے حبیب بینک نے نیویارک کی عدالت میں فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہاکہ اس وجہ سے امریکہ سے باہر موجود ایچ بی ایل صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، امریکی ڈالر سمیت تمام ملکی و غیرملکی صارفین کی ضرورت کے مطابق انہیں سروسز فراہم کی جاتی رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں