جمعیت علمائے اسلام (ف) سے رکن صوبائی اسمبلی زرین گل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ’’رنگے ہاتھوں‘‘ پکڑے گئے

پشاور (سٹی نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) سے رکن صوبائی اسمبلی زرین گل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ’’رنگے ہاتھوں‘‘ پکڑے گئے جس پر وارڈن نے ان کا چالان کر دیا۔
ٹریفک وارڈنز نے ایم پی اے زرین گل کا امن چوک کے قریب چالان کیا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 200 روپے جرمانہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ایم پی اے زرین گل نے اس خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار بھی کیا اور ووارڈنز کی جانب سے کئے جانے والے جرمانے کو قبول لیا۔
ایم پی اے زرین گل کا تعلق ضلع تورغر سے ہیں اور وہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماۂیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں