نوازشریف بدھ کو لاہور سے لندن جائیں گے اور اب تک ان کی واپسی کا فیصلہ نہیں ہوا

لاہور(سٹی نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازلندن میں زیرعلاج ہیں جس کے بعد حمزہ شہباز،ان کی فیملی، بہن، سلمان شہباز اور نوازشریف کی صاحبزادی اسمائبھی لندن جاچکی ہیں اور اطلاعات تھیں کہ نوازشریف اور مریم نواز نے بھی لندن جانا ہے جس کے لیے پی آئی اے بھی روزانہ 10نشستیں خالی چھوڑ رہی ہے لیکن گزشتہ روز مریم نواز نے لندن نہ جانے اور این اے 120ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیاتاہم نوازشریف کی لندن روانگی سے متعلق کوئی تردید نہیں آئی اور اب انکشاف ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف 30اگست (بدھ) کو لندن روانہ ہوں گے۔
لیگی ذرائع کے مطابق نوازشریف بدھ کو لاہور سے لندن جائیں گے اور اب تک ان کی واپسی کا فیصلہ نہیں ہوا، امکان ہے کہ وہ عیدالاضحی بھی لند ن میں ہی منائیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن روانگی سے قبل پیر (آج)اور منگل کو پارٹی قیادت سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس خبرکے فائل ہوتے وقت بھی جاتی امرائمیں ایک اجلاس جاری ہے جس میں سعدرفیق، مریم اورنگزیب، دانیال عزیزاور جاوید لطیف دیگر رہنمائشریک ہیں جس دوران این اے 120ضمنی الیکشن کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیاجارہاہے۔
واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ان کا علاج جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں